لکی مروت،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ،اہل علاقہ بھی پولیس کی مدد کو جا پہنچے

0
139
lakki

لکی مروت: گزشتہ شب ڈیڑھ بجے احمد زئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین بھی اسلحہ کے ساتھ پولیس کی مدد کو پہنچے۔ دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،

چوکی بخمل احمد زئی پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے حملے کو لکی مروت پولیس اور بخمل احمدزئی قوم نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس کے کوئیک رسپانس سے پسپا کردیا، پولیس کو تھرمل کیمرہ کے زریعے دہشتگردوں کی موجودگی کا پتہ چلا، پولیس نے دہشتگردوں پر فائرنگ کی،پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،

ڈی پی او  لکی مروت طارق حبیب نے بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی اور غیور بخمل احمدزئی قوم کا پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی مل کر  ان امن دشمنوں کا مقابلہ کرینگے اور ان شاءاللہ اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس کیساتھ علاقہ مکینوں بخمل احمد زئی قوم نے بروقت اور بھرپور تعاون کرکے ثابت کر دیا کہ ملک وقوم کے دشمن پولیس اور عوام کیلئے ایک برابر ہے, دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس پوری طرح سے چوکس اور ان عناصر کو فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

Leave a reply