اہل کراچی سے یکجہتی کے لیے شہباز شریف کراچی جائیں گے

اہل کراچی سے یکجہتی کے لیے شہباز شریف کراچی جائیں گے

باغی ٹی و ی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن نے کہا ہے کہ صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف عوام سے یک جہتی کے لئے کراچی جائیں گے،شہبازشریف ایک روزہ دورے پر بدھ 2 ستمبر کو کراچی پہنچیں گے

کراچی میں شہباز شریف ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے .مسلم لیگ (ن) کے صدر طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے .شہبازشریف ناظم آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر جائیں گے .پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے کراچی اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لیں گے.

کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، گورنر ہاؤس رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب سڑک دھنس گئی، ٹریلر پھنس گیا ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، جام صادق پل اور کازوے پر ٹریفک جام ہوگئی، کے پی ٹی انٹرچینج اور قیوم آباد میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون سیزن کے آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی کر دی۔ موسم کی خبر دینے والوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے.

کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا

Comments are closed.