کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے

0
41

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور اداکاراؤں کا یوم عاشورہ کی مںاسبت سے سوشل میڈیا پرخصوصی پیغام شئیر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔

باغی ٹی وی : نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس موقع پر گذشتہ روز یوم عاشور کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات مداحوں سے اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹ میں یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے اس بارے میں گہرا مطالعہ کیا ہے کہ حضور ﷺ اپنے نواسوں سے کتنی محبت کرتے تھے-


انہوں نے لکھا کہ میں نے تاریخ کے صفحات میں یہ بھی پڑھ رکھا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کو کس طرح شہید کیا گیا یہ ایک سانحہ ہے جس کو الفاظ کبھی بھی بیان نہیں کرسکیں گے

اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے پیغام میں لکھا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔


انہوں نے لکھا کہ آج محرم (عاشورہ) کے دن ہمیں سچائی اور انصاف کے لئے ثابت قدم رہنے کا عزم کرنا ہوگا۔


وینا ملک نے اپنے ای اور ٹوئٹ میں اہل بیعت کے عزمو ہمت اور صبر پر شعر بھی لکھا کہ کربلا کو دیکھ کر کرب و بلا حیران ہے ،دیکھ کر شبیر کو صبرورضا حیران ہے ،سر کٹا کر بھی حسین ابن علی ہیں سربلند،زندگی اور موت کا ہر فلسفہ حیران ہے !

ایک اور ٹوئٹ میں وینا ملک نے لکھا کہ واقعہ کربلا ہمیں کسی انسان سے نہ ڈرنے اللہ پر مکمل یقین رکھنےکا درس دیتا ہے اہلِ بیت نے شہادتیں قبول کی لیکن کسی فاسق جھوٹے کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی-


انہوں نے لکھا کہ مگر آج کا مسلمان فاسق جھوٹے، چور سیاستدانوں کے پیچھے چل رہا ہے انہوں نے نماز،حج،کلمہ،دین بچا لیا لیکن افسوس ہم آج اس دین سے دور ہیں-


اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں ’لافتى الاعلی لاسیف الا ذوالفقار‘ جس کے بعد انہوں نے اس کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ جیسا مرد مجاہد کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ذوالفقار جیسی تلوار ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEgyR9QFSQC/?utm_source=ig_embed
اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے نواسہِ رسول ﷺ کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
instagram.com/p/CEgCSkDHU59/?utm_source=ig_embed
اداکارہ یمنی زیدی انستا گرام پر اپنی پوسٹ میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی مشہور رباعی ’شاہ است حسین، بادشاہ است حسین‘ شیئر کی۔اور کیپشن میں لکھا کہ حضرت حسینؓ کربلا کا بادشاہ ہے-
https://www.instagram.com/p/CEesWHkn0uX/?utm_source=ig_embed
اداکارہ کبری خان نے انسٹاگرام پر حسینی سپاہ کے علمدار غازی عباس کے علم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اشعار لکھے کہ دل سینے میں جب تک ہے، بھولے گا نہ غم تیرا، آ دیکھ میرے غازی اُونچا ہے علم تیرا-
https://www.instagram.com/p/CEhd7LlHhWB/?utm_source=ig_embed
کبری خان نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ شئیر کی جس پر ’یا حسین‘ جبکہ کیپشن میں ’لبیک یا حسین‘ لکھا ہے اور لکھا کہ یہ صرف ایک دن نہیں یہ صرف ایک ہستی ہے .. یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے صبر. بہادری لچک عقیدہ۔
https://www.instagram.com/p/CEeOxeLDU28/?utm_source=ig_embed
اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی اپنے پوسٹ میں عاشورہ کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ’اللہ، محمدؐ، علیؑ ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ‘ تحریر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی پر انتظامیہ کو شاباش

ملک بھر میں سخت سیکورٹی میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Leave a reply