یمن کی فوج کو ملی اہم کامیابی

0
68

یمن کی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے کمانڈر مرتدہ الشریف کو یمنی سرکاری فوج نے ہلاک کردیا ہے۔

حوثی ملیشیا اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ یمن کی حکومت کے خلاف لڑ رہی ہے اور 2015 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرچکی ہے۔

پچھلے مہینے اقوام متحدہ سے منظور شدہ حکومت نے ملک کے جنوب میں لڑائی ختم کرنے کے لئے سدرن عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ حکومت اور ایس ٹی سی دونوں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو دشمن سمجھتے ہیں۔
امریکہ مشرق وسطیٰ میں‌ مزید 14 ہزار فوجی کیوں تعینات کرنے جارہا

Leave a reply