اب اسلام آباد سے لوگ مسنگ ہونا شروع،حکومت کیا کر رہی ہے؟ عدالت

آپ الگ سے ایک درخواست دائر کیوں نہیں کرتیں؟ کم از کم احمد جنجوعہ سامنے آ چکا ،عدالت
ahmad janjua

اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی

احمد جنجوعہ کی اہلیہ فرحانہ برلاس کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نےکیس کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا کہ 20 جولائی صبح 4 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ کچھ یونیفارم میں کچھ نقاب پوش 20 جولائی کو اٹھا کر لے گئے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو 12 بجے طلب کر لیا ، جسٹس ارباب محمدطاہر نے استفسار کیا کہ اسلام آباد سے لوگ کیسے مسنگ ہورہے ہیں؟ بلوچستان اور کے پی میں ہو رہا تھا اب اسلام آباد شروع ہوچکا ہے، یہ حکومت کیا کررہی ہے،احمد جنجوعہ کو بازیاب کروانے میں کتنا وقت چاہیے؟اٹارنی جنرل ہمیں بتا دیں کہ ہم کیا کریں، 12 بجے مکمل تفصیلات لیکر آئیں، کیا آئی جی پولیس اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے؟ کیوں نہ شوکاز نوٹس جاری کریں؟

کیس کی سماعت میں بارہ بجے تک کا وقفہ کر دیا گیا،

بازیابی کی درخواست تھی اب بندے سے متعلق معلوم ہو چکا ہے،عدالت
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ احمد جنجوعہ کو 22 جولائی کی ایک ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے،احمد جنجوعہ کے خلاف ایف آئی آر میں بہت سنجیدہ الزامات ہیں،احمد جنجوعہ کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے، وکیل نے کہا کہ یہ طریقہ کار بن گیا ہے کہ ایک شخص کو اغواء کریں، ہائیکورٹ میں درخواست آئے تو اسے تو سی ٹی ڈی کو دیدیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپکی بازیابی کی درخواست تھی اب بندے سے متعلق معلوم ہو چکا ہے،یہ عدالت اِس درخواست پر یہ نہیں کہے گی کہ ملزم کا جو ریمانڈ دیا گیا تو وہ غلط ہے، اب اگر آپ نے کوئی اور چیز چیلنج کرنی ہے تو اسکے فورمز موجود ہیں،کیا آپ اس درخواست پر مزید کارروائی چاہتی ہیں؟ آپ الگ سے ایک درخواست دائر کیوں نہیں کرتیں؟ کم از کم احمد جنجوعہ سامنے آ چکا ہے،

واضح رہے کہ احمد جنجوعہ کی اہلیہ نے ہفتے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 بجے سادہ کپڑوں میں 20 لوگ زبردستی گھر میں داخل ہوئے، ہمارے گھر کا دورازہ توڑ کر لوگ داخل ہوئے، گھر کا سرچ آپریشن شروع کر دیا میرا موبائل فون بھی لے لیا، احمد جنجوعہ کا لیپ ٹاپ موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد احمد جنجوعہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے،ایف آئی آر کے لیے ماڈل ٹاؤن ہمک میں درخواست دی لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے میرے خاوند کو لاپتہ کیا گیا، عدالت میرے خاوند کو بازیاب کرانے کا حکم دے،

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Comments are closed.