احسن اقبال کیخلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کے استفسار پر نیب نے کیا کہا؟

0
22

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کے استفسار پر نیب نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی میں نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے گرفتارلیگی رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو عدالت میں پیش کیا ۔ احسن اقبال نے عدالت میں کہا کہ نیب سے پوچھیں سعودی عرب کو خط لکھاتو کیا جواب ملا؟،نیب نے سعودی عرب سے میرے کتنے ریال برآمد کرلئے؟

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایم ایل اے پر پراسیس جاری ہے،جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں نیب تو ابھی تحقیقات کررہاہے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم ریفرنس میں سب کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نیب کب تک سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کرے گا؟ نیب نے کہا کہ ہم 90دن کے اندر ریفرنس دائر کردیں گے ،جج محمد بشیر نے کہاکہ 90 دن ریمانڈ کیلئے ہیں ریفرنس کیلئے نہیں ،عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ ریفرنس جلد لایاجائے،

عدالت نے احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں28 فروری تک توسیع کردی۔

احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply