احسن اقبال کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ سے بریت کے بعد احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا،احتساب عدالت نے احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے نکال دیا
قبل ازیں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، اسلام آباد ہاٸی کورٹ کا تحریری حکم عدالت میں پیش کر دیا گیا،احتساب عدالت نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ریفرنس سے بری کردیا ،عدالت نے قانون کے مطابق ریفرنس میں احسن اقبال کو ریلیف دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزموں اوروکلا کو پیش ہونے کا حکم دیا،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اسلام آباد ہاٸی کورٹ نے احسن اقبال کو ریفرنس میں بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا
3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
خیال رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ 2 ماہ سے زائد عرصے حراست میں رہے تھے اور پھر رواں سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق احسن اقبال اور دیگر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ‘غیر قانونی طور پر منصوبے کے دائرہ کار کو 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار سے 3 ارب روپے تک بڑھا دیا’، مزید یہ کہ منصوبے کا ابتدائی خیال 1999 میں احسن اقبال کی ہدایت پر ’بغیر کسی فزبلٹی اسٹڈی‘ کے پیش کیا گیا تھا۔








