اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع کردی ہے.
سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد محسن شاہنواز رانجھا پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش ہوکر میڈیکل گراؤنڈز پر اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت نوجنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا.اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) دفتر کے باہر لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں.
3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
ن لیگی رہنما کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھاجس میں اعانت جرم کی دفعہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا. ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل کی گئیں اور مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق محسن شاہنواز نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جیسے ہی ای سی پی سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ کیا گیا. ایف آئی آر کے متن کے مطابق ن لیگی رہنما کا کہناتھا کہ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔