احسن اقبال کی پیشی، عدالت نے کیا سماعت کے بعد جسمانی ریمانڈ بارے فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے، احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کی.

احسن اقبال کی عدالت پیشی،وکیل صفائی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ نیب پراسیکیوٹر پریشان

وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، نیب کو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟تمام اجلاس کے منٹس موجود ہیں، سارا ریکارڈ وہیں ہے، اگر نیب کواحسن اقبال سے تفتیش کرنی ہے تو بلا کر تفتیش کرے،

احسن اقبال نے عدالت میں کہا کہ میرے بازو پر گولی لگی تھی، اس کی سرجری ہونی تھی،19تاریخ کومیری سرجری ہونی ہے تو نیب کو کہا کہ اس کے بعد بلا لیں،میں ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا اور نیب میں پیش ہوا،1993سےایم این اے ہوں، میرے اثاثے بڑھے نہیں کم ہوئے،نیب بتا دے 1993 کے بعد میرے اثاثے بڑھے یا کم ہوئے ،نیب کے پاس ذرائع موجود ہیں یہ چیک کر لیں میرے اثاثے کتنے ہیں

احسن اقبال نے کہا کہ میرے خلاف کیس کا مقصد سیاسی نقصان پہنچانا اور کردار کشی کرنا ہے،منتخب ہونے کےبعدایک کھنڈر کو ہم نے اسپورٹس کمپلیکس بنایا عوام سے کیے گئےوعدے کو پورا کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،میں نےعوام کو کہا تھا کہ میں جیت گیا تو یہ منصوبہ پورا کروں گا،مسلم لیگ ن کاایجنڈاتھاکہ وہ اسپورٹس کےشعبےمیں ترقی دیں گے،ہم نے لواری ٹنل، نیو اسلام آبادایئرپورٹ اور دیگر منصوبوں کومکمل کیا،منصوبےکی رقم پی ایس ڈی پی سے منظور ہوئی جو کوئی وزیر نہیں کرتا،نیشنل اکانومک کونسل اور کابینہ سے بھی اس منصوبے کا اپروول ہوا،اسی حلقے میں کرتار پور منصوبہ 16 ارب روپے میں پورا کیا گیا،

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ احسن اقبال نے نے پی سی ون اپنی نگرانی میں اپروو کیا،احسن اقبال نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، پنجاب حکومت سے ریکارڈ مانگا ہے جسے احسن اقبال سے کنفرنٹ کرانا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پر کمیشن یا کک بیکس کا کوئی الزام ہے؟ پراسیکیوٹر نیب ہاں یا نہ میں بتائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزانے کو نقصان پہنچانا بھی کرپشن ہے،

احتساب عدالت اسلام آباد نے سماعت کے بعد احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈپر فیصلہ محفوظ کرلیا.

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Shares: