وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے احتساب عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت طلب کر لی
احسن اقبال نے وکیل کے ذریعے درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کر دی ،دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نارووال ا سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 26 اپریل کو مقرر ہے، رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، ایک بار سفر کی اجازت دی جائے، ایک ہفتے میں واپس آ جاؤں گا،سعودی عرب سے وطن واپسی پر عدالت پیش ہونے کی یقین دہانی کراتا ہوں،
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہے عمران خان نے تمام اداروں کو برباد کیا عمران خان ناکامی چھپانے کے لیےعوام کو گمراہ کررہا ہے عمران خان نے سی پیک منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ماضی میں بھی ہم معاملات ٹھیک کرتے آئے ہیں آج ہم گندم ،کپاس اور دیگر درآمد کررہے ہیں کس ریکارڈ پروڈکشن کی باتیں کی جارہی ہیں ،اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کریں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی،فارن فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے الیکشن کمیشن پر برس پڑے
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے آئین کے سامنے سرنڈر نہیں کیا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی،عدالتیں اس لیے رات کو کھلیں کہ آپ نے آئین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہمیں طعنہ دیا گیا کہ کابینہ ضمانت پر ہے،
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے
بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب
لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے
تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات