وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام مارچ قرار دیدیا۔
باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔
اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا وزیرداخلہ کوجواب
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا، لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے، لانگ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسترد شدہ فارن فنڈڈ فتنےسےمذاکرات نہیں، مذاق رات ہو رہے ہیں لانگ ڈرائیو سے لوگوں کے واپس جانے پر فتنہ پھر بھاگ گیا-
انہوں نے کہا کہ عمران خان بندوقوں سے انقلاب لانے اور لاشیں گرانے کا گھناؤنا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، عوام سے اپیل ہےکہ اپن بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے بچائیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عوام انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ مذاکرات سیاستدانوں سے ہو سکتے ہیں، فارن فنڈڈ فتنے سے نہیں عمران خان لانگ مارچ کریں یا لانگ ڈرائیو، حکومت اپنا کام کرے گی اور یہ کیسا انقلاب ہے جس میں رات کو عمران خان گھر جا کے سو جاتے ہیں۔ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ نہیں اور حکومت کس کے ساتھ مذاکرات کرے؟-
جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح اسمٰعیل
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور عمران خان کا مقصد تو انتخابات ہے ہی نہیں۔ سیاسی مخالفین کو گالی دینے والے کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے جبکہ عوام انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کریں گے۔ خدانخواستہ کوئی ایسا واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دیں، سیاست میں مذاکرات کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے لیکن مذاکرات سیاست دانوں کے ساتھ ہو سکتے ہیں فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ نہیں۔ گالی، دھمکی اور دھونس سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سڑکوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے اور کیا ملکی مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں؟ لاشیں بکھیرنے اور خونی مارچ کی بات کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔