اصلاحی کہانیاں میری ترجیحات میں‌ہوتی ہیں احسن خان

0
50
ahsan khan

معروف اداکار احسن خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعےاچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔بہت ضروری ہے کہ ڈرامے ایسے بنائے جائیں جن کے زریعے سوسائٹی میں کوئی اچھا پیغام پھیلے. اور کہانی ایسی ہونی چاہیے جو دیکھنے والوں کے زہنوں میں‌سوال اٹھائے. احسن خان نے مزید کہا کہ سکرپٹ پڑھتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہےکہ اچھا پہلواجاگر کروں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اصلاحی کام ہوہم حاضر ہیں، میرے ساتھ میرے ساتھی بھی اچھے کاموں میں شریک ہوتے ہیں،

”پاکستان میں بہت سے چینل میں بہت سے ڈرامے بن رہے ہیں۔”اداکار احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعے اچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ مداح مجھے ہر کردار میں‌ہر بار پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ آج کل احسن خان کراچی میں ڈرامہ سیریل سکون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس میں‌ان کے ساتھ عتیقہ اوڈھو ، عثمان پیرزادہ اور ثناء جاوید بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں . احسن خان کا کہنا ہےکہ سکون ڈرامے کی کہانی ہٹ کر ہے جو شائقین کو بہت پسند آئیگی.

راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

Leave a reply