ن لیگی رہنما سائبر کرائم کو مطلوب

ایک اور ن لیگی رہنما سائبر کرائم کو مطلوب

باغی ٹی وی رپورٹ : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو ایف آئی اے کی جانب سے 27 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو سابق جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیا ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح‌رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب راول پنڈی نے گرفتار کرلیا،احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Comments are closed.