ایک اور پاکستانی طالبہ نے پاکستان کا نام روشن کردیا

0
30

ایک اور پاکستانی طالبہ نے پاکستان کا نام روشن کردیا

باغی ٹی وی ؛ عبیرعبدالحق اے سی سی اے کےامتحان میں پہلےنمبرپررہی. پاکستانی طالبہ نےایڈوانس ٹیکسیشن میں خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی. عبیرنےدیگرمضامین میں بھی کویت کےطلبہ میں سب سے زیادہ نمبرحاصل کیے، ہونہارطالبہ وطن واپس آکرملک کی خدمت کیلئے پرعزم ہیں.

اس سے پہلے پاکستانی طالبہ زارا نعیم کو دسمبر2020 میں ہونے والے اے سی سی اے(ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس) کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا تھا ۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے اسکانز اسکول آف اکانٹینسی کی طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے کے تمام طلبہ میں فنانشنل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔

خیال رہے کہ اکانٹینسی کے شعبے میں اے سی سی اے کی تعلیم کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں اسے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے بھی زارا نعیم کی کامیابی کو سراہا گیا ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے کی گئی ٹوئوئٹ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کو فخر ہے کہ زارا نعیم کو اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے ۔

Leave a reply