پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے شرم کریں کہ اس وبائی مرض میں شہروز اور صدف پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔
باغی ٹی وی :اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرصدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے اظہار ہمدردی کرنے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی حمایت نہیں ہے۔
Trolling the father of her child was not a service to an ex wife. What good did bullying the wife & reducing the husband to make videos defending his personal matter do? It belittled our industry. Imagine the toll this took on 3 families, that too during a pandemic. Shame!
— Ushna Shah (@ushnashah) June 1, 2020
اداکارہ نے لکھا کہ اس طرح سوشل میڈیا پر شوہر اور سابقہ بیوی سے بدتمیزی کا کیا فائدہ؟ کہ شوہر اپنے دفاع میں ویڈیو بنانے پر مجبور ہوجائے۔
اشنا شاہ نے لکھا کہ اس چیز نے ہماری انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ تنقید کرنے والے شرم کریں کہ اس وبائی مرض کے دوران نئی شادی شُدہ جوڑے پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کی سوشل میڈیا تصدیق پرکی تھی انسٹا گرام پر دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔
دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔دونوں نے کہا تھا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افوہیں گردش میں تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے اداکار سے سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔
طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔
سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری