عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا معاملہ ایک بار پھر سے التوا کا شکار ہوگیا ہے جبکہ بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس منگل کے روز ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا تاہم واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اتوار کے روز بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اجلاس کا پہلا دور ہوا تھا جس کے بعد اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
جبکہ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بجلی کے نرخوں سے متعلق وزیرتوانائی نے مشاورت کی جبکہ مشاورتی عمل میں نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی شرکت کی اور مشاورتی عمل کے دوران ممکنہ ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جولائی کے بل قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا اور بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ مشاورتی عمل کے دوران وزیر توانائی نے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب وزارت توانائی میں بجلی بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی تاہم وزارت توانائی کے مطابق اجلاس کی تجاویز کل نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اور حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، وزارت کے مطابق تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز وفاقی کابینہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز