ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ،وزیرخزانہ

0
32
ishaq daar

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے،

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے ہوں ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے،ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا ،مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے ،ہم نے معاشی اصلاحات پر بہت کا م کیا ،بہت سے مسائل کا سامنا ہے حل میں وقت درکار ہے ،ملکی معیشت مشکل کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کرتے ہیں ان کو شر م آنی چاہیے ،کو شش ہے وعدے پورے کریں ،ملک کو مشکلات سے نکالیں ،کچھ لوگوں کو شوق ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے ،ایسا نہیں ہوگا ،ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ،ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے بڑی اور مشکل ترین اصلاحات ہو چکیں جو نقصان ہونے تھے ہو چکے۔سوئچ آن آف کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،پوری کوشش ہے بیرونی ادائیگیاں ہوں،بہت سے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو مل کر مسائل سے نکالیں گے،

ہم نے سیاسی نقصان کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،اسحاق ڈار
دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نقصان ہوا لیکن ملک کو بچا لیا، اصلاحات ہمیشہ سے تکلیف دہ ہوتی ہیں، سابق حکومت کی نااہلی سے ہونے والی تباہی کو ہم نے روکا، نواز شریف کے دور میں اسٹاک مارکیٹ 100 ملین کی تھی ہم دنیا کی 24ویں معیشت بن گئے تھے.آگے بڑھنے کیلئے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی،.ہم نے سیاسی نقصان کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا.ہمارے دورمیں سٹاک مارکیٹ 100ملین ڈالر کی تھی

آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

Leave a reply