ایک مفرور مجرم کی جانب سے دوسروں کو جیل بھرنے کے تلقین منافقت کی اعلیٰ، ارفع اور تابناک مثال ہے، فیاض الحسن چوہان
ایک مفرور مجرم کی جانب سے دوسروں کو جیل بھرنے کے تلقین منافقت کی اعلیٰ، ارفع اور تابناک مثال ہے، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی و ی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف خود لندن بھاگ گئے، اپوزیشن کو نیب ہڑتال پر جانے اور جیل بھرو تحریک چلانے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ایک مفرور مجرم کی جانب سے دوسروں کو جیل بھرنے کے تلقین منافقت کی اعلیٰ، ارفع اور تابناک مثال ہے۔
نوازشریف کے مولانا فضل الرحمن کو فون پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف خود تو "دس بہانے کر کے لے گئی دل” کے مصداق پتلی گلی سے لندن بھاگ گئے۔ اب لندن بیٹھ کر اپوزیشن کو آنکھوں دیکھا زہر کھانے کی تعلیم، تلقین اور تربیت دے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان عقلمند ہوئے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ناجائز سیاسی خواہشات کے لیے اپنا کندھا نہیں دیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف فرار کی حالت میں بھی ایک آئینی حکومت کے خلاف غیر آئینی سازشیں کر رہے ہیں۔ لگتا ہے نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست کا گلا گھونٹنے کی ٹھان لی ہے۔ اپوزیشن جان لے عوام اب انکی چالوں سے پوری طرح واقف ہو چکی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز شرپسندی والا ماحول بنا کر آئیں،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مریم نواز پچھلے دس دنوں سے پنجاب سے بندے اکٹھے کر رہی تھی، مریم نواز منفی سوچ کی حامل ہیں،یہ جلوس لے کر آئیں جیسے نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، کہتی تھی میری کہیں کوئی پراپرٹی نہیں اب حساب مانگا نیب نے تو کارکنان کو لے آئے جو شرپسند تھے
نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا