پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پوری پی ٹی آئی رو رہی ہے، اگر مولانا کی حکومت آئی تو پھر توبہ توبہ عمران خان کا جو حال ہونے والا ہے.
مولانا کے ملین مارچ میں پیپلز پارٹی شریک ہو گی یا نہیں، زرداری نے بتا دیا
مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسز کا عوام بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہم نےآمرانہ حکومتوں کا مقابلہ کیا، آج کی کٹھ پتلی حکومت کوئی چیز نہیں، زرداری خود نیب سے ریمانڈ مانگتے ہیں، فریال تالپور کا کیس کمزور ہے، زرداری بہادر آدمی ہے، کیسز ہمارے لئے نیا ایشو نہیں، سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہین، اٹھارہویں ترمیم پر کسی صورت کمپرومائیز نہین کریں گے.
چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اور دوسری جماعتیں اپنے اپنے احتجاج کر رہے ہیں، میں نے تین صوبوں میں جلسے کئے،. 25 جولائی کوملک بھر میں شاندار جلسے کئے تھے، کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں آئے،
حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پی پی نے کبھی کسی کو گرفتار کروانے کا حکم نہیں دیا، زرداری کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، کل کراچی میں کسی نے بھی گرفتاری کا حکم نہیں دیا، ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پورا پی ٹی آئی رو رہی ہے، یہ سیاسی انتقام نہیں ہے، اگر مولانا کی حکومت آئی تو پھر توبہ توبہ عمران خان کا جو حال ہونے والا ہے.