آخر کار کیویز نے پاکستانی شاہینوں کی ایک نہ چلنے دی

نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا ہے . نیوزی لینڈ‌ کی ٹیم نے پاکستان کا دیا ہوا ہدف آسانی سے پورا کر لیا . نیوزی لینڈ نے پاکستان کے دیے ہوئے 154 کے ہدف کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. پاکستانی باؤلرز اپنے بلے بازوں کا دیا درمیانے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے . نیوزی لینڈ نے بلے بازوں نے اس ہدف کو نو گیندیں‌ رہتے ہوئے عبور کر لیا اور ان کے ابھی پانچ بلے باز باقی تھے

نیوزی لینڈ نے 154رنزکا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ کیوی کپتان مچل سینٹرر نے آخری چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3اور شاہین آفریدی نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستانی ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین آغاز کیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اوربیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

عبداللہ شفیق اور محمد حفیظ بغیر کوئی اسکور بنائے پویلین لوٹے۔ محمد رضوان نے17 رنز اسکور کرنے کے بعد کیچ تھمایا۔

حیدرعلی بھی تین رنز پر ہمت ہار گئے، خوش دل شاہ سولہ رنز بنا سکے اور20 کے مجموعی اسکور پر چار پاکستانی پلیئر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم نے15 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر99 رنز بنائے۔ شاداب خان42، عماد وسیم19، فہیم اشرف31، وہاب ریاض9، شاہین آفرید10 اور حارث راؤف صفر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان بابراعظم انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ میچ کے لیے شاداب کی کپتانی میں قومی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرفرازاحمد اسکواڈ کا حصہ ہیں، محمد رضوان ، محمد حفیظ اور وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق ، حیدر علی ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم اور خوشدل شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کیویز کے دیس میں پاکستان کے بلے بازوں نے مایوس کن کھیل کا آغاز کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین واپس لوٹے۔ محمد رضوان 17 جبکہ حیدر علی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔

کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور عماد وسیم کے ساتھ 40 رنز کی شراکت داری قائم کی، عماد وسیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل ہیں۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے جارحانہ انداز میں بٹینگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

قومی سکواڈ کی کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد اور حسین طلعت شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور 8 میں نیوزی لینڈ کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور 201 ہے۔ یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم سکور 101 ہے۔ اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

Shares: