ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور بھارتی ادارکار رشی کپور بھی چل بسے

رشی کپور کافی عرصے سے علیل تھے، انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا وہ جان کی بازی ہار گئے، رشی کپور میں 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی

تقریبا ایک سال امریکہ میں علاج کروانے کے بعد گذشتہ برس ستمبر میں بھارت واپس پہنچے تھے۔ انکی عمر 67 برس تھی،

رشی کپور نے بالی وڈ میں اپنے فنی و فلمی کیریئر کا آغاز 1973 میں فلم بوبی سے کیا تھا جو کہ سپرہٹ قرار پائی تھی۔ اس کے علاوہ وہ شری 420 اور میرا نام جوکر جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی بطور چائیلڈ فنکار آ چکے تھے۔

رشی کپور بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان کے رکن تھے اور ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔ ان کے چار بہن بھائی رندھیر کپور، ریتو نندا، رما جین اور راجیو کپور ہیں۔

رشی کپور نے اپنی آخری فلم دی باڈی میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا جبکہ حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پر بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply