پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعاد 15 ہزار 759ہو گئی۔

پنجاب میں 6061، سندھ 5695، خیبرپختونخوا 2313 اور بلوچستان میں 978 کرونا کے مریض ہیں. اسلام آباد میں 313 اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 66 مریض ہیں

پاکستان میں کرونا سے 346 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں 100 ،پنجاب میں 103، خیبر پختونخواہ میں 122، اسلا م آباد میں 4،بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 اموات ہو چکی ہیں، 153 مریضوں‌ کی حالت تشویشناک ہے،

پاکستان میں کورونا سے شرح اموات دو اعشاریہ ایک فیصد ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے آئندہ دو ہفتوں میں پچھتر سو بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، تارکین و طن کے لئے اڑتالیس گھنٹے کی قرنطینہ پالیسی بنائی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، رمضان میں مساجد میں عبادت کی ادائیگی کے لئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد ضروری ہے، بلوچستان حکومت نے گھر سے باہر نکلنے کے لئے ماسک ضروری قرار دیا ہے،

Shares: