پاکستانی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات کے بعد امریکی نژاد پاکستانی فلم ساز، لکھاری، سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ایر پورٹ واش روم میں گندگی پر برہمی کا اظہار کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مہوش کے بعد اب امریکی نژاد پاکستانی فلم ساز، لکھاری، سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ کے خواتین کے واش رومز کے حوالے سے ٹوئٹ کی ہے
سنتھیا ڈان رچی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات کی ایر پورٹ کے حوالے سے کی گئی پرانی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے نہ صرف کراچی ایئرپورٹ کے خواتین واش رومز بلکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے واش رومز میں بھی گندگی دیکھی
امریکی نژاد فلم ساز نے مزید لکھا کہ حکومت کو نہ صرف ایئرپورٹ پر موجود خواتین کے ٹوائلٹس بلکہ پورے ایئرپورٹس کی صفائی کروانی چاہیے کیوں کہ یہی وہ پہلی جگہ ہوتی ہے جو دوسرے ممالک سے آنے والے افراد یا سیاح دیکھتے ہیں
سنتھیا ڈان رچی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ایئرپورٹس دوسرے ممالک سے آنے والے سیاحوں کی نظر میں پہلے آتے ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی وہ لوگ ملک کے حوالے سے تصویر بناتے ہیں
فلمساز کی اس ٹویٹ پر مہوش حیات نے بھی جواب دیتے ہوئےان سے اتفاق کیا اورلکھا کہ اب پاکستان کے تمام ایئرپورٹس کو تزئین و آرائش کی ضرورت ہے کیوں کہ یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ سب سے پہلے دیکھتے ہیں اور ملک کے حوالے سے اپنا اندازہ لگاتے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی اور بدبو دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں
اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دئیے انہوں نے کہا تھا کہ یہ عمل نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس عمل سے ہم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو پہلا تاثر بھی غلط دے رہے ہیں واش رومز کی صفائی بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ہمیں اب صفائی کرنی پڑے گی
مہوش حیات کی ٹوئٹ کے بعد فخر عالم نے بھی مہوش حیات کی اس ٹویٹ سے اتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے برائے مہربانی کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں
مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت نے کراچی ائر پورٹ واش روم کی گندگی کا نوٹس لے لیا
جبکہ مہوش حیات کی ٹویٹ کے بعد وفاقی حکومت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ٹوائلٹ کی صفائی کرائی جائے گی