مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت نے کراچی ائر پورٹ واش روم کی گندگی کا نوٹس لے لیا

0
88

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کے واش رومز میں گندگی اور بدبو کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ پر حکومت نے نوٹس لے لیا

اس مسئلے کو سامنے لانے پر حکومت نے اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

دو دن پہلے اداکارہ نے کراچی کے ایئرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا تو وہاں انہوں نے گندگی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا

مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں ادکارہ کے مطابق انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دیئے

مہوش حیات نے لکھا کہ یہ عمل نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس عمل سے ہم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو پہلا تاثر بھی غلط دے رہے ہیں

اداکارہ نے لکھا کہ واش رومز کی صفائی بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ہمیں اب صفائی کرنی پڑے گی
جبکہ اداکارہ کی اس ٹویٹ پر اداکار و میزبان نے ٹویٹ کی اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے برائے مہربانی کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں

اداکارہ کی جانب ایئرپورٹ کے خواتین کے ٹوائلٹ کی خراب حالت بیان کرنے کے بعد ان کی ٹوئٹ پر دیگر افراد نے بھی کمنٹس کیے اور ان سے ملتا جلتا تجربہ بیان کیا

ادکارہ کی جانب سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد وزارت اوورسیز اور ہیومن ڈویلپمنٹ ریسورسز نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا کہ ان کی شکایت کا نوتس لے لیا گیا ہے جلد ہی متعلقعہ افراد کو نوٹسز جاری کر دیئ جائیں گے

Leave a reply