سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے صدر، اور موجودہ وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دے دیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیا پروگرام نہ کیا جائے ،پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے، کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان مکمل طور پر تباہ ہو جائے،میں سمجھتا ہوں عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ایک انتہائی افسوسناک اقدام ہے، عمران خان کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی پاکستانی کیسے بھی سیاسی اختلافات ہوں ملک کے لیے بددعا نہیں کرتا۔نیازی یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان مکمل تباہی کا شکار ہوجائے، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔
پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ،نواز شریف بھی خاموش نہ رہ سکے
دوسری جانب ایم آئی ایف کو خط پر نواز شریف سے سوال کیا گیا جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خط لکھنا انہی کا وطیرہ ہے ،سوال کیا گیا کہ کیا یہ ملک دشمنی نہیں ، جس پر نواز شریف نے کہا کہ خود ہی نتیجہ اخذ کر لیں کوئی شخص کوئی فرد ایسا خط نہیں لکھ سکتا، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کر دی اور کہا کہ یہ ملک دشمنی پر مبنی اقدام ہے،
قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے، پی ٹی آئی کو اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی، بیرونی قوتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا بیانیہ ہے، اس وقت مثبت انداز میں بات ہورہی ہے، امید ہے 6 ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف سے بات ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے جس میں عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے،
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیر سٹر گوہر
اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر
نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی
تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان