ایک اور پاکستانی سابق وزیراعظم کو کرونا ہو گیا

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، سابق وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،سید یوسف رضا گیلانی کرونا وائرس کی وباء کے دوران نیب کے دفتر پیش ہوئے تھے

سید یوسف رضا گیلانی کے اہل خانہ نے عوام سے اپنے والد کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ عمران خان، آپ کی وجہ سے میرے والد کی زندگی خطرے میں آگئی،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

Leave a reply