ایک اور یونیورسٹی تقریب میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کا لباس پہن کر ڈانس کی ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعلیم کی بجائے ڈانس کی ویڈیو آئے روز وائرل ہونے لگی ہیں
اب زکریا یونیورسٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک لڑکے کو لڑکیوں کا لباس پہن کر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، ویڈیو میں لڑکے نے لال شرٹ پہن رکھی ہے،میوزک بھی چل رہا ہے اور تماشائی بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ہوٹنگ کر رہے ہیں،
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہلیان علاقہ نے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حوالہ سے کوئی درخواست موصول نہیں ہے، ہائیر ایجوکیشن بھی تاحال خاموش ہے، قبل ازیں اسلامیہ یونیورسٹی کی ایک تقریب کے دوران لڑکے کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔
زکریا یونیورسٹی ملتان#Multan pic.twitter.com/C7WbOitaFE
— Crime World (@CrimeWorld5) December 10, 2021
چند روز قبل حاصل پور کے نیشنل کالج میں بھی ڈانس کی ویڈیوز سامنے آئی تھی پنجاب کے شہر بہاولپور کے تعلیمی ادارے میں تعلیم کے نام پر اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،حاصلپور نجی کالج میں لڑکیوں اور لڑکوں کے مبینہ مجرے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، اساتذہ بھی طلبا کے ساتھ مجرے کو انجوائے کرتے رہے ۔ کالج کے پرنسپل کے ساتھ بھی لڑکیوں نے مبینہ ڈانس کیا، مجرے میں کالج کی مبینہ لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی اور ڈانس کیا ۔ مجرے میں تماشائیوں نے نوٹ بھی اچھالے ۔ مجرے اور ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہیں جس کے بعد علاقہ معززین اور شہریوں نے کالج کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے .دوسری جانب حاصل پور نجی کالج میں مجراء کروانے کا نوٹس لے لیا گیا، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیانے ڈانس ویڈیوز پر نوٹس لیا،اور اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کو 3 دن میں انکوائری رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا، کالج بھی سیل کر دیا گیا
واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں ناچ گانوں اور ڈانس پر پابندی ہے، پنجاب اسمبلی میں بھی ایک بار معاملہ اٹھایا گیا تھا پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کے معاملے پر اسمبلی میں سوال جواب ہوئے، ن لیگ کی کنول پرویز چودھری نے محکمے کے جواب پر عدم اعتماد کا اظہارکر دیا، کنول پرویز چودھری کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈانس کروانا افسوسناک ہے،
پارلیمانی سیکرٹری تعلیم سبطین رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں پہلے ہی ناچ گانے پر پابندی ہے،تعلیمی اداروں میں مزید سختی کی جارہی ہے ،اگر کسی تعلیمی ادارے کی شکایت ہے تو رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی،غیر نصابی سرگرمیوں اور پڑھائی کے نام پر فحاشی نہیں چلے گی،خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے
نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
کالج میں مجرا، لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی ،ویڈیو وائرل،کالج سیل