صرف ایک مربوط قومی کوشش ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائے گی۔آرمی چیف

باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ ایک اچھی تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج امن کی ضامن ہے۔ قوم کی پشت پناہی والی پاک فوج ایسی ہی ایک زبردست طاقت ہے۔ ابھرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و استحکام کا مستقبل خطے کے اندر طویل التوا تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ افسران پیشہ ورانہ برتری کے حصول اور نئے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے تازہ ترین اور جدید مہارتوں کو ملحوظ خاطر رہیں۔کرونا وائرس وبائی امراض کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کو درپیش چیلنجوں کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ صرف ایک مربوط قومی کوشش ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائے گی۔
کوئٹہ پہنچنے سے قبل آرمی چیف کا کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ، کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ ،لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے استقبال کیا۔

Shares: