بلوچستان؛ ہیلتھ کارڈ کی مدت 1 سال سے بڑھا کر 3 سال تک کرنے کی منظوری دے دی گئی. ترجمان

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت ھونے والے کابینہ اجلاس سے متعلق اہم فیصلوں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کابینہ اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کی مدت ایک سال سے بڑھا تین سال تک کرنے کی منظوری دے دی ہے.


ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق؛ وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد رواں سال ہیلتھ کارڈ کے لئیے 5 ارب روپے مختص کئیے ہیں جبکہ انہوں مزید یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے ڈیرہ مراد جمالی ٹاؤن کے مکینوں کے لئیے 5050 ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق کی منظوری دے دی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ؛ صوبائی کابینہ نے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام منظوری دے دے ، شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کوئٹہ کرکٹ اکیڈمی کو فعال کریں گی.

Shares: