پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اجلاس میں "ایک شہید ایک شجر” مہم پرغور

0
72

پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کی ہدایت پر میٹنگ بلائی گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کی، دیگر شرکاء میں رضی طاہر، ڈاکٹر عبداللہ خلیل، ارتضیٰ محمد اور پلوشہ سعید شامل ہیں جبکہ یوکے سے حریت رہنما ظفر قریشی، باجوڑ سے ریحان زیب خان بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں "ایک شہید ایک شجر” مہم کو ملک گیر پھیلانے کی حکمت عملی زیر غور لائی گئی، 25 اگست تک اس سلسلے میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، جبکہ اس دوران کشمیر کی آئینی تاریخ مرتب کی جائے گی جسے پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے نوجوانوں کیلئے روزگار اور وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا-

وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے کشمیری نوجوانوں کی سرپرستی اور ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے اور کشمیر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے ذریعے رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا گیا ہے وفاقی حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

Leave a reply