ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

0
41

ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 8640 ہوگئی ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 157 ہوگئی،24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 451 میں کراچی کے327 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 6084 ہوگئی ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 87، ضلع شرقی میں 74 اورضلع وسطی میں 68 کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، ضلع غربی میں 47، ملیر میں 26 اور کورنگی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،شکارپور میں 24، سکھر میں 19 اور شہید بینظیر آباد میں 15کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاڑکانہ میں 7، حیدرآباد میں 5 اور سُجاول میں 4 مزید نئے کیسز سامنے آئےہیں، گھوٹکی میں 3، سانگھڑ میں 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اپنے گائوں سے حیدرآباد  واپس جاکر 9 لوگوں کو کورونا لگایا، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے گریز کریں،

کرونا کو سندھ سے ہوا پیار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنے کرونا کا شکار

Leave a reply