گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے مستقبل میں اداکاری کروں. مجھے اداکاری کی آفرز آتی رہی ہیں چونکہ میرا مکمل فوکس میرے گلوکاری کے کیرئیر پر ہے لہذامیں نے اداکاری کی آفرز کو سنجیدگی سے نہیں لیا. آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میرے پاس کئی ایسی آفرز آئیں جن کے لئے میں نے ہاں نہیںکی اور بعد میں وہی پراجیکٹس جس نے بھی کئے سپر ہٹ ہوئے. آئمہ بیگ نے کہا کہ گلوکاری کا مجھے بچپن سے ہی شوق تھا اور میں گلوکارہ ہی بنی، اداکاری میں کر بھی سکتی ہوں ، ہو سکتا ہے کہ آپ لوگ مجھے مستقبل میں کسی اہم
اور بہت اچھے پراجیکٹ میں دیکھیں ایسا نہیںہے کہ میں اداکاری بالکل ہی نہیںکرنے کا ارادہ رکھتی. یاد رہے کہ آئمہ بیگ خاصی پر اعتماد ہے وہ نہ صرف پر اعتماد ہیں بلکہ بہت اچھا ڈانس بھی کر لیتی ہیں، وہ ایک مکمل ہیروئین میٹیریل لگتی ہیں ان کے مداح ان کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ آئمہ فلم سے اداکاری کا کیرئیر شروع کرتی ہیں یا کسی ڈرامے سے.