کراچی: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔
باغی ٹی وی :گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔
آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پرفارم کرنے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں جب اچانک اسٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔
کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی
آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے آئمہ بیگ کو حادثے میں کچھ نہیں ہوا۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔
خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا
اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی اسٹیج پر آگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو ڈانٹا تھا اور منتظمین کو کہا کہ مذکورہ لڑکے کو پیچھے ہٹایا جائے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کے ساتھ یوں ہی بدتمیزی جاری رہی تو وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی جائیں گی ساتھ ہی آئمہ بیگ نے کنسرٹ سننے والوں کو کہا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے باقی سب بھی ان کی پرفارمنس دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے، جس پر مداحوں نے ان سے معافی مانگی۔
تاہم مداحوں کی جانب سے معافی مانگے جانے پر آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ وہ ان کے لیے ہی پرفارمنس کرنے آئی ہیں اور وہ انہیں پرفارمنس دکھا کر ہی جائیں گی۔