اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ،اسرائیلی وزیراعظم کا اظہار افسوس
اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے

ہیلی کاپٹر حادثہ میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے، اسرائیلی فضائیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والون کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے پر تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہیلی میں سوار دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اسرائیلی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے اس واقعہ پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا، واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں

اسرائیلی وزیراعطم کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہےکہ بہت اداس رات ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں ہمارے پائلٹ بہترین پائلٹ تھے

واقعہ کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے تمام تربیتی پروازوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے

پائلٹس کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گی۔”

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

Shares: