نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ بہت پاپولر ہیں ان کی آواز میں گائے ہوئے گیت پاکستانی کی نامور ہیروئینز پر پکچرائز ہوتے ہیں. آئمہ بیگ نے گلوکاری کو باقاعدہ کیرئیر بنانے سے پہلے ٹی وی کے پروگرامز کئے. آئمہ بیگ چونکہ گلوکاری کے شعبے میں ہی جانا چاہتی تھیں لہذا انہوں نے گلوکاری کے کیرئیر کو اپنا لیا. آج آئمہ کا شمار پاکستان کی صف اول کی گلوکاروں میں ہوتا ہے. آئمہ ساحر علی بگا جیسے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں. پی ایس ایل کا اینتھم بھی گا چکی ہیں. آئمہ بیگ نے بے شک اردو میں کافی پروگرامز کئے ہیں لیکن آج بھی وہ اردو بولنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں. ان سے اگر کوئی مسلسل اردو میں بات کرنا چاہے تو وہ گھبرا جاتی ہیں.ایسا ہی حال ہی میں ہوا اس وقت جب
ایک صحافی نے ان سے انٹرویو کیا آئمہ مسلسل انگلش میں بات کررہی تھیں صحافی نے گلوکارہ کو بار ہا منع کیا اور کہا کہ آئمہ آپ اردو میں بات کریں. آئمہ ایک لمحے کو اردو میں بات کرتیں تو دوسرے ہی لمحے پھر انگلش میں بات کرنے لگ جاتیں جب صحافی نے بار بار ٹوکا تو ایک وقت میں وہ شرمندہ ہوکر کہنے لگیں اصل میں ارد گرد کا جیسا ماحول ہو آپ ویسی ہی زبان بولنے لگ جاتے ہو.مجھے اچھی اردو بولنی آتی ہے لیکن انگلش میں زرا روانی ہے اس لئے شاید بے اختیار انگلش منہ سے نکلنا شروع ہو جاتی ہے.