پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل شہباز شگری کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ زندگی میں جس خوبصورت ترین، حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان سے ملاقات ہوئی وہ گلوکارہ آئمہ بیگ ہیں۔
اداکار نے مزید لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں جو وضاحتی الفاظ آئمہ بیگ کے لیے کہے جا سکتے ہیں وہ پھر بھی ناکافی ہیں۔
اداکار شہباز شگری نے انہیں برداشت کرنے پر آئمہ بیگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کی قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیں تاہم ماڈل و اداکار شہباز شگری کی جانب سے رواں برس اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر مداحوں کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل گئیں-
جبکہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔