ٹی وی کےمشہور اداکار منیب بٹ جنہوں نے ایمن خان کے ساتھ شادی کی ہے . جب سے ایمن خان کی شادی ہوئی ہے تب سے وہ ڈراموں میں کام نہیںکررہیں ، اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ شوبز سے دور منیب بٹ کے کہنے پر ہوئی ہیں. اس حوالے سے منیب بٹ نے ایک بار پھر اپنے انٹرویو میںکہا ہے کہ میں نے ایمن خان کو کام کرنے سے منع نہٰیں کیا. ان کے کیرئیر کو لیکر جو بھی فیصلے ہیں وہ خود اپنی مرضی کے مطابق کرتی ہیں،
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”مجھے ایمن کے ساتھ عشق ہوا تو میںنے شادی کر لی ”، منیب بٹ نے کہا کہ مجھے شادی سے پہلے بہت بار محبت ہوئی ، اور بہت ساری لڑکیاں پسند بھی آئیں لیکن مجھے کبھی بھی محبت یکطرفہ نہیں ہوئی. انہوں نے کہا کہ جب اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ منیب بٹ ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر میںابھی تک ہر طرح کے کردار کئے ہیں ، انہوں نے ایک فلم کی لیکن اس کے بعد دوبارہ آج تک فلموں کا رخ نہیںکیا. ان کا فلم کا تجربہ اچھا نہیں رہا. ان کا کہنا ہے کہ میں ڈراموں میں ہی ٹھیک ہوںاگر کوئی غیر معمولی سکرپٹ آفر ہوا تو شاید فلم کر بھی لوں.