معروف اداکارہ زباب رانا نے بتا دیا ہے کہ وہ کیسے لڑکے کے ساتھ شادی کریں گی. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے، ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی خوبیاں جس بھی لڑکے میںہوں گی میں اس سے شادی کر لوں گی . ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، کام کے وقت میں کسی اور معاملے پر توجہ نہیںدیتی.
انہوں نے کہا کہ ”نعمان اعجاز اور سجل علی میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔لیکن میرا ماننا ہے کہ انسان کو اپنے فیصلے خود لینے چاہیں. آپ کسی سے مشورہ ضرور لیں لیکن جو دل کرتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ کل کو کوئی پچھتاوا نہ رہ جائے.