ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او کا تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کا سرپرائز وزٹ

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) ڈی پی او کا تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کا سرپرائز وزٹ
ڈی پی او احمد محی الدین نے ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد کے ہمراہ تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کا سرپرائز وزٹ کیا. دوران وزٹ تھانوں کی حوالات میں بند ملزمان کے متعلق دریافت کیا۔محرر تھانہ جات نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او احمد محی الدین نے تھانہ کے اسلحہ کو چیک کیا اور اسلحہ کی حفاظت اور خبر گیری کے متعلق ہدایت دی۔ فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاران کی رہائشی بیرکس کا بھی معائنہ کیا۔

Leave a reply