میمن گوٹھ تھانے پر درج کیس میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ و دیگرملیر کی عدالت پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت یس میں استغاثہ کے گواہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ ملیر کی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ ملیر کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے اپنے اپوزیشن لیڈر کو عدالتوں کے چکر میں لگایا ہوا ہے اپوزیشن لیڈر کو سندھ حکومت کے بے نقاب کرنا تھا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ہم اب ان کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کریں گے۔ سندھ کے حکمرانوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہمارے دو سو سے زائد معصوم کارکنوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا ہے۔ سندھ کے چور یاستدان معاشی دہشتگرد ہیں جہنوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے دوسری بار سندھ کو میگا پروجیکٹ دیئے ہیں۔ پہلے سندھ کے شہر کراچی کے لئے 11 سو ارب کا پیکیج دیا کراچی پیکیج پر کام چل رہا ہے پیسے لگ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے سکھر دورے پر 446 ارب کا دوسرا سندھ کی عوام کو پیکیج دیا ہے۔ہمارے کپتان صرف اعلان نہیں کرتے عمل بھی کرواتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا مترضیٰ وہاب کچھ پڑھ کر بات کر لیا کریں، 15 لاکھ تنخواہ جھوٹ بولنے کی لیتے ہیں؟ تھرپارکر میں وزیراعظم نے دو لاکھ پچہتر ہزار خاندانوں کو صحت کار دیئے ہیں۔ آپ لوگوں نے صحت کی سہولت تک نہیں دیئے تھرپارکر میں معصوم بچے مر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے پاس 13 سالوں میں 7ہزار 8سو 80ارب آئے کہیں لگے دکھائی نہیں دیتے۔ 13 سالوں میں ایک بوند بھی کراچی کی عوام کو پانی کی نہیں دی گئی ہے 13 سالوں میں تیرہ بسیں تک نہپیں چلائی گئی ہیں۔ وفاق نے کراچی میں کے فور پر کام شروع کر کے واپڈا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرین لائن پر کام چلر رہا ہے اس سال آگست میں گرین لائن شروع ہورہی ہے۔نالوں کی صفائی کا کام بھی وفاق کروا رہی ہے۔ دوسری طرف اس وقت بھی ملیر ایکسپریس وے نالوں کے اندر پلاٹوں کی کٹائی ہورہی ہے ملیر سے درسانو چھنو تک پیپلزپارٹٰی کے لوگوں کی سرپرستی میں غریبوں کو پلاٹ فروخت کیئے جارہے ہیں۔ ہم نالے صاف کروا رہے ہیں یہ لوگ نالوں پر قبضے کروا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سکھر کراس کرتے تھے لگتا تھا کہ موئن جو دڑو میں آگئے ہیں وزیر اعظم نے سکھر سے حیدرآباد موٹروے بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے جس پر کام شروع ہوجائے گا۔ نئین گاج سے دو لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوگی لوگ سیلاب سے بچیں گے کئی سالوں بعد سندھ کے کئی شہروں میں گئس بجلی نہیں ہے ان شہروں کو گئس اور بجلی فراہم کرائی جارہی ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے چینی مافیا سندھ میں ہیں، جن کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور پر 700 سو ارب کا پیکیج دیا ہے چینی سستی عوام تک پہنچائی جارہی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے عوام کو کوئی رلیف نہیں دیا ہے۔ سندھ میں ترقیاتی فنڈ میں بھی بڑے پئمانے پر کرپشن ہوئی 1700 ارب روپے ترقیاتی بجیٹ تھا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ آئی ہے چالیس فیصد بجیٹ بھی ہڑپ کیا گیا ہے 1700 ارب میں 600سو ارب کرپشن کے نذر ہوگئے یہ سارے پئسے جعلی اکائونٹ اومنی اکائونٹ میں بھیجے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی ترقی کے لئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کےاترے ہوئے چہرے سے بھیگی بلی بن کر تنقید کرنے آئے تھے۔ مرتضی وہاب عوام کو بتاتے کہ 13 سالوں میں 7 ہزار 8 سو 80 اررب کہاں خرچ ہوئے یہ سندھ دشمن لوگ ہیں عوام کو سہولیات ملتے نہیں دیکھ سکتے۔ ان کی سرکاری اسپتالوں میں تو بخار کی گولی نہیں ملتی۔ سندھ کی اسپتالوں میں علاج معالج کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ کراچی میں 11 ارب میں وفاق کے 725 ارب پر کام شروع ہو چکا ہے کرونا وبا میں بھی وفاق نے سندھ کی عوام کو ساٹھ ارب روپے دیئے سندھ میں دیا گیا پیکیج ان کرپٹ وزیروں مشیروں پر بجلی بن کر گرا ہے سندھ میں نوجوانوں کو کامیاب جواب پروگرام کے تحت اربوں روپے دیئے جارہے ہیں۔

Shares: