عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کورونا وائرس سے صحتیاب

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں ہیں-

باغی ٹی وی :اس حوالے سے کترینہ کیف نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں کترینہ کیف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اداکارہ نے اُن تمام لوگوں اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران اُن کا خیال رکھا اور اُن کی صحتیابی کے لیے پیغامات جاری کیے اور مزید کہا کہ لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں کترینہ کیف کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی با لی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں ہیں –

عالیہ بھٹ نے دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا سے صحتیابی سے متعلق بتایا انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ بھٹ بہت خوش اور تندرست نظر آئیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ یہ وہ وقت ہے جب منفی ہونا ایک اچھی چیز ہے-

واضح رہے کہ 2 اپریل کو عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیااداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments are closed.