سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہان کوبیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے، فواد حسن فواد عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ہیں.
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے کیس پرسماعت کی ہے.
نیب ریفرنس نے بتایا کہ فواد حسن فواد پر4 ارب 56 کروڑ51 لاکھ 26 ہزار904 روپے غیرقانونی طورپراثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے،
فواد حسن فواد نیب کے روبرو3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار822روپے کی وضاحت دے سکے ہیں.








