پاکستانی اداکارہ عینی جعفری جو کہ بالی وڈ فلم کوک کے لئے سائن کر لی گئی ہیں اس فلم کی باقاعدہ شوٹنگ شروع ہو چکی ہے. اداکارہ اس فلم کا حصہ بن کر کافی خوش ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اس فلم کا حصہ بنی. میں اس فلم کے سیٹ پر انتہائی باصلاحیت، محنتی اور مہربان لوگوں سے ملی ، میری کچھ دوستیاں بھی ہوئی ہیں اور یہ دوستیاں یقینا عمر بھر کے لئے ہوں گی ،
”ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ رابطہ رکھیں گے”. میرے ساتھی اداکاروں اور فلم سے جڑی ساری ٹیم کا شکریہ جنہوں نے مجھے ایسا محسوس کرایا کہ میں گھر سے دور ہوں ہی نہیں.میں نے اس فلم میں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر کام کیا ہے اور میں نے محسوس کیا ہے کہ میں نے واقعتا کوئی کام کیا ہے مجھے بہت امید ہے شائقین کو یہ فلم ضرور پسند آئیگی . اور میں اس فلم کی ریلیز کے لئے شدت سے انتظار کررہی ہوں. عینی جعفری نے کہا کہ میری دعا ہےکہ دونوں ملکوں کے حالات جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ آسانی سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکے.