ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی،عمر شریف کی بیرون ملک روانگی مؤخر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث علاج کے لیے بیرون ملک روانگی موخر کر دی گئی ہے
نجی ہسپتال میں زیر علاج عمر شریف کے حوالہ سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے اہم قراردیئے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا ہے عمر شریف کو 48 گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا جائے گا، طبیعت بہتر ہونے پر بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا
زرین غزل کا کہنا ہے کہ اس وقت عمر شریف کو ایئر ایمبولینس میں نہیں لے جایا جاسکتا،عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف ابھی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی ہیں، ڈاکٹرز کے اجازت دینے تک عمرشریف سفر نہیں کر سکتے،سفر سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،
دوسری جانب اداکار عمرشریفکی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی کے لئے ائیرایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہے عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے ائیرایمبولینس منیلا سے کراچی پہنچی ،کراچی ایرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں،سی اے اے نے ائیر ایمبولینس کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے رکھی ہے
عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔
اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔