اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

0
85

اداکار اور کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم سے علاج کے لیے امریکہ بھجوانے کی اپیل کردی

اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے،

دوسری طرف وسیم کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل وزیر اعظم صاحب کے دفتر سے فون آیا ہے اور کہا گیا کہ عمر شریف صاحب کے جلد بیرون ملک سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے گا۔ جزاک اللہ آپ سب سے بہت دعاوں کی درخواست

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

Leave a reply