سربراہ پاک فضائیہ دورہ کا قطر ، قطر کی عسکری افواج کے چیف آف سٹاف و دیگر عسکری قائدین سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے تین روزہ دورہ قطر کے دوران قطر کی عسکری افواج کے چیف آف سٹاف جنرل (پائلیٹ) غانم بن شاہین الغانم اور سربراہ قطری بحریہ وائس ایڈمرل عبداللہ حسن ال سلیطی سے ملاقاتیں کی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں سربراہان نے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پراتفاق کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے قطر امیری فضائیہ کی کامیاب آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور اپنے ہم منصب کو پاک فضائیہ کیطرف سے بالخصوص تربیت کے شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی العدید ائیر بیس آمد پر قطر امیری فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلیٹ) سالم حامد عقیل النابت نے ان کا استقبال کیا اور قطر امیری فضائیہ کے ایک چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

سالم حامد عقیل النابت نے قطر امیری فضائیہ کے افراد کی تربیت کے لئے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا جبکہ انہوں نے JF-17 پروگرام کی کامیاب پیشرفت کی بھی تعریف کی۔

Shares: