مسجد میں ائیرکنڈیشنر پھٹنے سے 16 نمازی جاں بحق،30 سے زائد زخمی

0
38

ڈھاکہ : مسجد میں ائیرکنڈیشنر پھٹنے سے 16 نمازی جاں بحق،30 سے زائد زخمی ،اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کے شہر نریان گنج میں ایک مسجد میں ائیر کنڈیشنر پھٹنے سے 16 نمازی جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکا سے ملحقہ شہر نریان گنج کی مسجد میں گزشتہ روز عشاء کے وقت پیش آیا۔

حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا، مسجد کے قریب گیس لائن سے لیک ہوئی گیس مسجد میں بھر گئی اور اس وقت مسجد کے دروازے کھڑکیاں بند تھیں جب کہ بجلی بھی نہیں تھی۔

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہےکہ بجلی آنے پر جیسے ہی ائیر کنڈیشنر چلائے گئے تو چنگاری نکلی اور دھماکے سے ائیرکنڈیشنر پھٹ گیا۔حادثے میں 45 سے زائد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈھاکا کے برن اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں دوران علاج 16 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ دیگر زخمیوں کا اعلاج جاری ہے۔حکام کاکہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور گیس لائن سے گیس لیکیج سمیت دیگر نکات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply