بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس کی 70 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، ایئر لائن کے عملے کے افراد چھٹیوں پر چلے گئے، اس کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنی پڑیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کئی روز سے بحران کا شکار ہے، ایئر انڈیا میں کیبن کریو کی کمی ہو چکی ہے،ایسے میں ایئر لائن کا سروس کو برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے،عملے کے ارکان بیماری کی چھٹی لے رہے ہیں،عملے کے اراکین ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر لائن پر مبینہ بدانتظامی کا الزام لگا رہے ہیں،ایئرانڈیا کے کیبن کریو کے متعدد اراکین نے بیمار ہونے کی اطلاع دی اور چھٹی پر چلے گئے جس کی وجہ سے ایئر لائن کو بنگلورو، کوچی، کالی کٹ سمیت دیگر اڈوں سے پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا، ایئر لائن نے بین الاقوامی اور اندرون ملک کی پروازیں منسوخ کی ہیں،
گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کی ایک یونین کا کہنا تھا کہ ایئر لائن بد انتظامی کا شکار ہے اور ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا،ایئر انڈیا ایکسپریس ایمپلائز یونین، جو رجسٹرڈ ہے اسکے کیبن کریو کے تقریباً 300 اراکین ہیں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر سینئرز نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے اس معاملے پر توجہ نہیں دی جا رہی .
ایئر انڈیا کی متعدد پروازیں منسوخ ہونے پر مسافروں نے بھی احتجاج کیا، سوشل میڈیا پر بھی اس ضمن میں پوسٹ کیں، ایئر انڈیا نے مسافروں سے معذرت کی، اور کہا کہ آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیںَ، اگلے 72 گھنٹوں میں دوبارہ ٹکٹ کنفرم کروایا جا سکتا ہے یا ٹکٹ کی رقم واپس لی جا سکتی ہے
ایئر انڈیا کو خریدنے کے بعد، ٹاٹا گروپ اسے دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے مسلسل کئی اقدامات کر رہا ہے، اس لیے پرانے عملے میں ہیجان اور بے چینی کی کیفیت ہے،
کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے
ایئر انڈیا کے پائلٹ کی دوران تربیت موت ہو گئی ہے
بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت