پاک فضائیہ میں بھی ترقیاں :ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
اسلام آباد : پاک فضائیہ میں بھی ترقیاں :ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر،اطلاعات کےمطابق ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کردیا گیا ، ایئرمارشل احمرشہزادلغاری کوپاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرتمغہ امتیازملٹری سےنوازاگیا۔
افغان خفیہ ایجنسی صوبے کے حالات خراب کررہی ہے،باڑجلد مکمل کرنا ہوگی ،ثناءاللہ…
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا، ائیر مارشل احمر شہزادلغاری نے نومبر1984 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور اپنے کیرئیر کے دوران ایک لڑاکا اسکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔
سندھ پولیس افسران کا براہ راست امریکی سفارت خانے سے رابطوں کا انکشاف، حکومت بے خبر
ذرائع کےحوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری ائیر ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ائیراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔انہوں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چئیر مین بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا
پاک فضائیہ کے نائب سربراہ احمر شہزاد لغاری کمبیٹ کمانڈرا سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈا سٹاف کالج برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)،ستارۂ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا گیا۔