حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

0
72

لاہور:حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے کو ہے، سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب ہو گئیں، دفتر کے باہر لمبی قطاریں ہیں، مسافر کہتے ہیں 40 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی ٹکٹ 2لاکھ 80ہزار روپے میں مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے، سعودی عرب سے چھٹیوں پر پاکستان آئے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے واپسی کے لیے دی گئی 72 گھنٹوں کی ڈیڈلائن آج رات 12بجے ختم ہو جائے گی جبکہ اقامہ ہولڈرز واپسی کی ٹکٹ لینے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں

مسافروں کی سعودی ائیرلائن کے دفتر کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن کے پاس ٹکٹ موجود نہیں جبکہ 40 ہزار روپے والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار روپے تک پہنچ چکا۔

مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستان تعاون کررہی ہے نہ سعودی ائیر لائن کے پاس فلائٹ کے لئے طیارے موجود ہیں، ٹکٹ کی کنفرمیشن نہیں کی جا رہی، بروقت سعودی عرب نہ پہنچے تو روزگار چھن جائے گا۔مسافروں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ دہرایا کہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

Leave a reply